شدید بارش اور ژالہ باری، گندم کی تیار فصلیں تباہ

شدید بارش اور ژالہ باری، گندم کی تیار فصلیں تباہ


24نیوز: ابررحمت کسانوں کےلیے زحمت بن گیا۔ شدید بارشوں اورسیلابی ریلوں کے باعث پنجاب بھرمیں گندم کی تیار فصلیں تباہ ہوگئیں۔

کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ کٹائی میں بھی پنجاب بھرمیں ابررحمت کسانوں کےلیے زحمت بن گیا۔فیصل آباد میں گزشتہ رات برسنے والی بارش سےگندم کی فصل متاثرہوگئی۔کسانوں کا کہنا ہےکہ کٹائی کاعمل بھی تاخیرسے شروع ہوگا۔

ملتان میں بھی طوفان نےتباہی مچادی۔شدیدآندھی سےگھروں کی چھتیں اڑگئیں اور دیواریں گر گئیں۔ بارش اور ژالہ باری سے ہزاروں ایکڑ گندم بھی متاثرہوئی۔خانیوال میں طوفان نے تباہی مچائی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہوئے۔

بہاولپور میں بھی بارش سے گندم کی فصل کوشدیدنقصان پہنچا۔بارشوں کے موسم میں گندم کی کٹائی اور اسکی حفاظت کے لیے کاشت کارپریشان دکھائی دیتےہیں۔

ندی نالوں میں طغیانی نےڈیرہ غازی خان میں بھی تباہی مچا دی۔ڈیرہ غازی خان کی تحصیل جامپور کے علاقوں میں پانی گندم کی تیار فصلیں اپنے ساتھ بہا لے گیا۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔