مراد علی شاہ سندھ،محمود خان خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ منتخب


کراچی،پشاور( 24نیوز ) مراد علی شاہ سندھ ،محمود خان خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔

خیبر پختونخوااسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے پولنگ مکمل ہوگئی ہے،ارکان اسمبلی کی اکثریت نے پی ٹی آئی کے امید وار محمود خان خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں،ن لیگ کے امیدوار نثار گل کو شکست ہوئی ہے جو اپوزیشن کے متفقہ امیدوار تھے،انہوں نے 33ووٹ حاصل کیے ہیں،محمود خان نے 77 ووٹ حاصل کیے،صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دوسرا کھلاڑی وزیر اعلیٰ منتخب ہوا ہے۔
ادھر سندھ اسمبلی میں بھی ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے،پیپلز پارٹی کے سید مراد علی شاہ دوسری مرتبہ وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں،انہوں نے پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کے مشترکہ امیدوار شہر یار کو کو شکست دی ہے، مراد علی شاہ نے97اور شہر یارنے61ووٹ حاصل کیے۔

ویڈیو دیکھیں:

سید مراد علی شاہ کا تعلق ضلع جامشورو کے شہر سیون شریف سے ہے، سیاست وراثت میں ملی، ان کے والد سید عبداللہ شاہ بھی وزیراعلیٰ سندھ رہ چکے ہیں، سید مراد علی شاہ بنیادی طورپرانجنیئر ہیں، این ای ڈی یونیورسٹی سے بی اے کرنے کے بعد سرکاری ملازمت میں چلے گئے۔ واپڈا میں جونیئرانجنیئر رہے، پورٹ قاسم اتھارٹی میں ایگزیکٹو انجنیئر، اورفش ہاربر اتھارٹی میں ڈائریکٹر رہے۔
این ای ڈی یونیورسٹی سے سول انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کرنے والے مراد شاہ امریکہ کی سٹینفورڈ یونیورسٹی سے بھی سول اسٹرکچرل انجینئرنگ اور اکنامک انجینئرنگ کے شعبوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ جامشورو سے تعلق رکھنے والے والے مراد علی شاہ کو سیاست وراثت میں ملی ۔ سابقہ پیپلز پارٹی کی دور حکومت میں وزیر اعلی قائم علی شاہ کی جگہ ان کو وزیر اعلی بنایا گیا تھا۔ 

سابقہ دور میں وہ وزیرِ اعلیٰ نامزد ہونے سے قبل صوبائی وزیر خزانہ، وزیرِ توانائی اور وزیرِ آبپاشی بھی رہ چکے ہیں۔ 2013 کے انتخابات سے قبل دوہری شہریت کی وجہ سے انھیں نااہل قرار دیا گیا لیکن وہ یہ ثابت کرنے میں کامیاب رہے کہ انھوں نے کینیڈا کی شہریت پہلے ہی چھوڑ دی تھی، جس کے بعد وہ دوبارہ منتخب ہو کر اسمبلی پہنچے۔ ارباب غلام رحیم کے دور حکومت میں مراد علی شاہ بطور اپوزیشن پارلیمینٹیرین کافی سرگرم رہے-

ویڈیو دیکھیں:

                                                                                                                    سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب

سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب آج ہوگا، سندھ میں پیپلز پارٹی اور خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے ارکان کی اکثریت ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیرصدارت اسمبلی اجلاس اب سے کچھ دیر بعد ہوگا جس میں صوبے کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا،وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کے لیے سید مراد علی شاہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں جب کہ مشترکہ اپوزیشن کے امیدوار شہریار مہر ہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔ اسپیکر،ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب آج ہوگا
اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن مستحکم ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مراد علی شاہ ایک مرتبہ پھر واضح اکثریت سے قائد ایوان منتخب کرلیے جائیں

گے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی میں بھی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج عمل میں لایا جائے گ،خیبر پختونخوا اسمبلی کے قائد ایوان کے لیے تحریک انصاف کے محمود خان اور اپوزیشن کے میاں نثار گل کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
آج اسمبلی اجلاس کے دوران منتخب ہونے والے وزیراعلیٰ کل گورنر ہاﺅس میں منعقدہ تقریب کے دوران اپنے عہدےکا حلف اٹھائیں گے جب کہ نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمد خان نے وزیراعلیٰ ہاﺅس بھی خالی کردیا۔