نئے صدر کا انتخاب کب ہوگا؟


اسلام آباد( 24نیوز )صدارتی الیکشن کب ہوگا؟ الیکشن کمیشن نے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے،شیڈول کے مطابق صدارتی انتخاب چا ر ستمبر کو ہوگا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں کی ہائیکورٹس کے چیف جسٹس پریزائیڈنگ آفیسرز ہونگے،شیڈول کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 29 اگست تک ہوگی۔ کاغذات نامزدگی 30 اگست تک واپس لئے جاسکیں گے۔۔ حتمی فہرست بھی 30 اگست کو ہی جاری ہوگی-
صدارتی الیکشن کےلئے پولنگ صبح 10 سے شام 4 بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس اورصوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران کی تقرری بھی کردی۔چاروں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صوبائی اسمبلیوں میں پریذائیڈنگ افسرمقررکیے گئے-
پارلیمنٹ ہاؤس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ پریذائڈنگ افسرہونگے۔ الیکشن کمیشن نے پریزائیڈنگ افسران کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔صدرممنون حسین کی آئینی مدت 9 ستمبرکو مکمل ہوگی-

 یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی میں وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا
یاد رہے صدر ممنون حسین کی مدت نو ستمبر کو ختم ہوجائے گی،ان کی مدت ختم ہونے سے پہلے نئے صدر کا انتخاب ضروری ہے۔