عمران خان کیسے وزیر اعظم بن رہے ہیں؟


لاہور( 24نیوز ) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیسے وزیر اعظم بن رہے ہیں؟ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے میڈیا کے سامنے سب گرہیں کھول دیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک میں نام نہاد حکومت بنائی جارہی ہے جس طرح عمران خان کے لیے دھاندلی کی گئی سب جانتے ہیں، بہروپیے کے روپ میں وزیراعظم ہاوس تو چلے گئے لیکن یہ روپ زیادہ نہیں چلنے والا، حکومت گرانے کی کوشش نہیں کریں گے تاہم ہم دیکھیں گے کب کب گورنر ہاوس کی دیواریں گریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا

سعد رفیق نے کہا کہ دھاندلی اور دھونس کے ذریعے ہر کام کیا جارہا ہے، کوئی گولی چلا رہا ہے اور کوئی دھونس جما رہا ہے، کراچی میں تحریک انصاف کے ایم پی اے نے سڑک پر ایک شخص کو مارا لیکن کچھ نہیں ہوا۔               انہوں نے کہا کہ عمران خان غیر ملکی قرضے مت لینا تم اس کے خلاف تھے جب کہ ہم ایک کروڑ نوکری اور گھر بھی یاد کرواتے رہیں گے۔

سابق وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہمیں آصف زرداری کی مجبوریوں کا احساس ہے اس لیے گلہ نہیں کریں گے، پیپلز پارٹی آئندہ ہمارا ساتھ دے گی ابھی بڑے مرحلے باقی ہیں جب کہ متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں طے ہوا تھا کہ شہباز شریف وزارت عظمٰی کا الیکشن لڑیں گے۔