یورپین سپر کپ کا فاتح کون؟فیصلہ ہوگیا

یورپین سپر کپ کا فاتح کون؟فیصلہ ہوگیا


ایستونیا( 24نیوز ) یورپین سپر کپ کے فائنل مقابلے میں دفاعی چیمپئین ریال میڈرڈ شکست سے دو چار ، اٹلی ٹیکوکو میڈرڈ نے تیسری بار یورپین سپر کپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ایستونیا میں کھیلے جانے والے یورپئین سپر کپ کے فائنل مقابلے میں اٹلیٹیکو میڈرڈ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے ابتدائی سیکنڈز میں گول اسکور کر کے دفاعی چیمپئینز کو مشکلات میں ڈال دیا۔

میچ کے 27ویں منٹ میں ریال میڈرڈ کے سٹرائکر کریم بینزیمہ نے گول اسکور کر کے میچ 1-1 گول سے برابر کردیا،دوسرے ہاف میں ریال میڈرڈ کے کپتان سرجیو رامس نے پینلٹی پر گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری 1-2 کردی جس کے کچھ منٹ بعد اٹلیٹیکو میڈرڈ کے ڈیاگو کوسٹا نے اپنا اور اپنی ٹیم کا دوسرا گول اسکور کر کے میچ ایک بار پھر برابر کردی۔

یہ بھی پڑھیں: جرمن چیمپینز بارن میونچ نے فرینکفرٹ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

تیس منٹ کے ایکسٹرا ٹائم میں دونوں ٹیموں کی جانب سے مخالف گول پر حملے کیے گئے مگر اٹلیٹیکو میڈرڈ کے کھلاڑی ساول نے سنسنی خیز گول اسکور کر کے ریال میڈرڈ کے مسلسل تیسری بار یورپئین سپر کپ جیتنے کا خواب چکناچور کردیا،اٹلیٹیکو میڈرڈ نے ریال میڈرڈ کو 2-4 سے شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔