عمران خان نااہلی کیس،سماعت کرنے والا بنچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا

عمران خان نااہلی کیس،سماعت کرنے والا بنچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا


اسلام آباد( 24نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی نااہلی کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا،جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

عمران خان کے خلاف نااہلی کیس سننے والا تیسرا بنچ بھی ٹوٹ گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، جسٹس اطہر من اللہ نے کیس سننے سے معذرت کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:  عمران خان کیسے وزیر اعظم بن رہے ہیں؟

انہوں نے ریمارکس دیے کہ افتخار محمد چوہدری کے ساتھ تعلقات رہے ہیں ان کی پارٹی نے رہنما کی جانب سے دائر درخواست نہیں سن سکتا،اس سے قبل جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی تھی -جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے معاملہ چیف جسٹس ہائی کورٹ کو بھجوا دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے خلاف پاکستان جسٹس دیموکریٹک پارٹی کے عبدالوہاب بلوچ اور حافظ احتشام کی درخواستوں کی سماعت کے لئے دو رکنی بنچ تشکیل دیا گیا تھاجس میں عدالت سے عمران خان کی آرٹیکل باسٹھ ون ایف کے تحت نااہلی مانگی گئی تھی۔