آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کا پروانہ جاری کردیا

آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کا پروانہ جاری کردیا


24نیوز : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے 15 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے، 6 دیگردہشت گردوں کوقید بامشقت کی دی گئی سزاوں کی بھی توثیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطاب 4 سویلینزسمیت 45 سیکورٹی اہلکاروں کوہلاک کرنے والے 15 دہشت گردوں کو خصوصی فوجی عدالتوں سے دی گئ سزائے موت کی ارمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے توثیق کردی ہے۔ 6 مزید دہشت گردوں کو ملنے والی قیدبامشقت کی سزاوں کی بھی سپہ سالارنے توثیق کی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والوں کی سنگین دہشت گردی کی کاروائیوں میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت 103 افراد ذخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:وزارت عظمیٰ کیلئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع 

 یہ دہشت گرد سیکورٹی، تعلیمی اور دیگر اداروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے، سائن اف: سزائے موت پانے والوں میں خیوال محمد، صدام اللہ، اظہار، سید اللہ، مجاہد، طارق علی، اسرار احمد، کلیم اللہ، محمد رحمن، فیاض اللہ بھی شامل ہیں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito