پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن مکمل

پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن مکمل


24نیوز : پی آئی اے نے قبل ازحج آپریشن مکمل کرلیا، پی آئی اے نے قبل ازحج آپریشن کے دوران 68 ہزار سے زائد عازمین حج کو سعودی عرب پہنچایا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے قبل از حج آپریشن کے لئے 225 پروازیں چلائیں، قبل آپریشن کے دوران پروازوں کی بروقت آمدورفت کا تناسب95 فیصد رہا۔ 28 ہزار سے زائد عازمین کو خصوصی حج پروازوں کے ذریعے سعودیہ پہنچایا گیا جب کہ تقریباً 40 ہزارعازمین کو شیڈول پروازوں کے ذریعے سعودی عرب روانہ کیا گیا، پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 27 اگست سے شروع ہوکر 25 ستمبرکو ختم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کا پروانہ جاری کردیا  

پی آئی اے کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف رسول سیان نے قبل ازحج آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے پر پی آئی اے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ واپسی کے سفر میں حجاج کرام کرام کو مکمل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito