اعلی عدلیہ کا حکم آیا تو بلدیاتی ادارے بھی جاگ گئے

اعلی عدلیہ کا حکم آیا تو بلدیاتی ادارے بھی جاگ گئے


24نیوز : اعلی عدلیہ کا حکم آیا تو بلدیاتی ادارے بھی جاگ گئے، مہران ٹاون میں چائنا کٹنگ کے خلاف آپریشن کرنے پہنچے تو شدید مزاحمت کا سامان کرنا پڑا، پولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارج بھی کیا۔

کورنگی مہران ٹاون ایس بی سی اے، اور کے ڈی اے کی ٹیمیں پوری تیاری سے پہنچی، کہیں مشینری کا استعمال ہوا تو کہیں مزدوروں نے کام دیکھایا ، آپریشن جاری تھا کہ اچانک مکین آپے سے باہر ہوئے اور پتھراو شروع کردیا۔ پولیس نے روایتی طریقہ اپناتے ہوئے علاقہ مکینوں پر لاٹھی چارچ کیا اور صورتحال کو قابو کرلیا۔ کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ تمام اداروں کو آپریشن کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کا پروانہ جاری کردیا 

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی سال قبل پلاٹ خرید کر تعمیر کیئے تھے، تعمیرات کے دوران ایکشن کیوں نہیں لیا گیا، مہران ٹاون میں آپریشن کے دوران علاقہ مکینوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہوا تو حکام نے آپریشن ختم کردیا۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito