سویڈن: ہاتھ نہ ملانے والی مسلمان خاتون نے مقدمہ جیت لیا  

سویڈن: ہاتھ نہ ملانے والی مسلمان خاتون نے مقدمہ جیت لیا  


  24نیوز : سویڈین میں ایک مسلمان خاتون نے ہاتھ ملانے سے انکار کرنے پرانٹرویوختم کیے جانے پر متعلقہ کمپنی کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ جیت لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرح ایک مترجم کی نوکری کے لیے انٹرویو دینے گئی۔ انھوں نے انٹرویو لینے والے شخص سے مذہبی وجوہات کی بنا پر ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔ انھوں نے ہاتھ ملانے کے بجائے انٹرویو لینے والے کو سلام کا جواب دیا تھا۔اس پر سویڈن کی لیبر کورٹ نے متعلقہ کمپنی کو حکم دیا ہے کہ وہ فرح کو40 ہزار کرونے یا 4350 امریکی ڈالر بطور معاوضہ ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن مکمل 

 عدالت نے کمپنی کے اس اقدام کو امتیازی سلوک قرار دیا ہے۔ سویڈن میں محتسب کا ادارہ فرح کی جانب سے کیس لڑ رہا تھا۔ ادارے نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ملک میں مذہبی آزادی کے تحفظ کو برقرار رکھنے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد فرح نے کہا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں ۔ انصاف ملنے پر بہت اچھا محسوس کر رہی ہیں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito