مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا


سری نگر(24 نیوز)مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا مشاورتی اجلاس آج ہوگا، اجلاس نیویارک میں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا ۔

بند کمرے میں ہونیوالے اجلاس میں صرف اور صرف سیکیورٹی کونسل کے ارکان شریک ہونگے ، سیکیورٹی کونسل کے ارکان کی کل تعداد پندرہ ہے ،بھارت اور پاکستان سیکیورٹی کونسل کے رکن نہ ہونے کے باعث مشاورتی اجلاس میں شریک نہیں ہونگے، اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیاسی شعبے کا ڈیپارٹمنٹ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دے گا ، اقوام متحدہ کا امن مبصر گروپ بھی اجلاس میں بریفنگ دے گا۔

اقوام متحدہ کی نئی دہلی اور اسلام آباد میں موجود سفارتی مشنز کی رپورٹ بھی اجلاس میں رکھی جائیگی ،مشاورتی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدامات اور موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوگی، مشاورتی اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے خط کا بھی حالات کے تناظر میں جائزہ لیا جائے گا ،اجلاس وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے خط کے تناظر میں چین کی درخواست پر بلایا جارہا ہے ۔

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019

آخری بار اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں کشمیر کا ذکر 1998میں آیا تھا،آخری بار کشمیر پر بات چیت سیکیورٹی کونسل میں 1958 میں باقاعدہ ایجنڈا کے طورپر کی گئی تھی بھارت حالیہ اقدامات کو اپنا اندرونی مسئلہ قرار دیتا رہا جس کی نفی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے اجلاس بلایا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer