بھارت کی رسوائی، برج خلیفہ پر 15 اگست کو بھارتی جھنڈا آویزاں نہیں کیا گیا

بھارت کی رسوائی، برج خلیفہ پر 15 اگست کو بھارتی جھنڈا آویزاں نہیں کیا گیا


دبئی(24نیوز) بھارت کو ایک اورشرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ متحدہ عرب امارات میں دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج خلیفہ پر 15 اگست کو بھارتی جھنڈا آویزاں نہیں کیا گیا۔

بھارتی یوم آزادی پر برج خلیفہ بھارتی جھنڈے کے رنگ میں نہیں رنگا۔ بھارتی سفیر نے تمام معاملے کو تکنیکی خرابی قرار دے دیا۔ برج خلیفہ پردوست ممالک کے یوم آزادی پر ان ممالک کے پرچم آویزاں کیے جاتے ہیں۔ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے دن برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم آویزاں کیا گیا تھا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔