روہنگیا مسلمانوں کی وطن واپسی کا آغاز آئندہ ہفتے ہوگا

روہنگیا مسلمانوں کی وطن واپسی کا آغاز آئندہ ہفتے ہوگا


ڈھاکہ (24 نیوز)میانمار اور بنگلہ دیش آئندہ ہفتے ہزاروں کی تعداد میں روہنگیا مسلمانوں  کی وطن واپسی کا آغاز کریں گے۔ یہ مسلمان آبادی میانمار کی ریاست، رخائین میں تشدد کی کارروائیوں کے نتیجے میں نقل مکانی پر مجبور ہوئی تھی۔

اگست، 2017 میں فوجی قیادت میں ہونے والی کارروائی کے نتیجے میں 730000 روہنگیا رخائین سے بھاگ کر ہمسایہ ملک بنگلہ دیش پہنچے تھے۔ اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ یہ عمل ’’نسل کشی کی نیت سے کیا گیا۔ متعدد مہاجرین واپس جانے سے انکار کر رہے ہیں، جنھیں تشدد کی کارروائیوں کا خوف لاحق ہے۔

میانمار نے بنگلہ دیش کی جانب سے بھیجے گئے 22000 ناموں کی فہرست میں سے کل 3540 مہاجرین کو میانمار واپس آنے کی اجازت دی ہے۔ یہ بات دونوں ممالک کے اہلکاروں نے خبر ایجنسی کو بتائی ، مہاجرین کا پہلا گروپ اگلے ہفتے میانمار واپس ہوگا، اگر دونوں ملک اس عمل پر رضامند رہتے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer