سابق صدر آصف زرداری کو میاں نواز شریف کے کمرے میں رکھا جائے گا

سابق صدر آصف زرداری کو میاں نواز شریف کے کمرے میں رکھا جائے گا


راولپنڈی(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کواڈیالہ جیل منتقل کرنے کا معاملہ، سابق صدرآصف علی زرداری کواڈیالہ جیل میں بیٹرکلاس وارڈمیں رکھاجائے گا۔

جیل ذرائع کے مطابق  آصف علی زرداری کو میاں نوازشریف والے کمرے میں رکھاجائے گا۔آصف زرداری کوبی کلاس والی سہولتیں مہیاکی جائیں گی ۔آصف زرداری گھرکا کھانا۔ذاتی کپڑےپہن سکیں گے ۔ جیل میں ٹیبل ۔کرسی ۔بیڈ ایک مشقتی سمیت دیگر قانون کے مطابق سہولتیں دی جائیں گی۔

جیل ذرائع کے مطابق اے سی کی سہولت نہیں دی جائے گی کیونکہ میاں نوازشریف کوطبی بنیادوں پرمہیااے سی دیاگیا تھا۔ ملاقات صرف فیملی کرے گی یادوست احباب بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔میاں نواز شریف ودیگر لیگی رہنما اورفریال تالپورکوصرف فیملی ملاقات کی اجازت دی گئی ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer