تعطیلات ختم ہوتے ہی ڈالر اور سونا مہنگا

تعطیلات ختم ہوتے ہی ڈالر اور سونا مہنگا


24نیوز: تجارتی سرگرمیاں بحال ہوتےہی ڈالر اور سونے کی قیمتوں کی میراتھن ریس شروع ہوگئی، دوسو روپےمزید اضافےکے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونےکی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اٹھاسی ہزار روپےکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ ڈالر چالیس پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔

ضرور پڑھیں:جگن@9، 20نومبر2019

عید الاضحی کی تعطیلات ختم ہونے کےبعد تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوتے ہی سونےاور ڈالر کی قیمتوں کامقابلہ شروع ہو گیا، جمعہ کے روزسونے کی قیمت میں مزید دوسو روپےکا اضافہ ہوا جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونےکی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح اٹھاسی ہزار پر پہنچ گئی، بائیس قیراط فی تولہ سونا اسی ہزار چھ سو چھیاسٹھ روپےکا ہوگیا،عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا نو ڈالر مہنگا ہوا ہے۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں40 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 158 روپے80 پیسےکا ہو گیا۔سونے اور ڈالرکی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پرخواتین صارفین اور کاروباری برادری نےگہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔