نماز جمعہ کے دوران دھماکہ،5 نمازی شہید،متعدد زخمی



کوئٹہ(24 نیوز)کچلاک مدرسے میں  دھماکے میں 5 نماز ی  شہید جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

 سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ وزیر آباد کلی کے ایک مدرسے میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ملزموں کی تلاش جاری ہے۔دھماکے کی نوعیت کا بھی پتہ لگایا جارہا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer