سانحہ اے پی ایس پشاور کی تیسری برسی منائی جارہی ہے، زخم آج بھی تازہ


خیبرپختونخوا(24نیوز)  سانحہ اے پی ایس کی آج تیسری برسی منائی جا رہی ہے، دو ہزار چودہ میں آج ہی کی دن ظالم دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی تھی، سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے راولپنڈی میں شہدا کی یاد میں تقریب کا انعقاد۔

تفصیلات کے مطابق سولہ دسمبر دو ہزار چودہ کا دن آرمی پبلک اسکول میں بچے حصول علم میں مشغول تھے، ایف سی کی وردی میں ملبوس دہشت گرد اسکول میں داخل ہوئے، اور فائرنگ شروع کر دی، پھر کلاس رومز میں طلبا پر اندھا دھند فائرنگ کردی،دہشتگردوں کی فائرنگ سے 144 معصوم بچے زندگی کی بازی ہار گئے، سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، راولپنڈی میں بھی شہدا کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی اے پی ایس شہداکو خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے کہاکہ شہدا کے خون سے لکھے باب کو منطقی انجام تک پہنچایئں گے۔

کندھ کوٹ میں آرمی پبلک اسکول پشاور سانحہ کی برسی کے سلسلے میں نجی اسکول میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اجتماعی دعا کرائی گئی۔

پشاورپریس کلب کےباہر سول سوسائٹی، پختونخوا اولسی تحریک ودیگرتنظیموں کیجانب سےسانحہ اےپی ایس کےحوالےسےدھرنا دیاگیا,اس موقع پرشرکا کاکہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو محفوظ بنایا جائے۔