شہدا کے خون سے لکھے باب کو منطقی انجام تک پہنچایئں گے: وزیر اعظم


اسلام آباد (24نیوز) وزیراعظم نے کہا کہ 16دسمبر2014ء کا دن ملکی تاریخ میں اس سیاہ یوم کے طور پر یاد رکھا جائے گا،بربریت اور سفاکیت کے علمبرداوں نےمعصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا،اِس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ شہدا ء کے خون سے لکھے جانے والے اِس باب کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شاہد خاقان عباسی نے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی برسی کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس نے پاکستانی قوم میں دہشت گردی کے خلاف تاریخ ساز وحدت کو جنم دیا ،اس دل سوز اور دل خراش واقعے کے نتیجے میں پوری قوم نے کامل یکسوئی کے ساتھ دہشت گردی کے عفریت کے خلاف فیصلہ کن معرکہ لڑنے کا مصمم ارادہ کرلیا ۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہماری بہادر افواج اور سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو شکستِ فاش دی ۔ اِن کی دِن رات محنت اور قربانیوں کی بدولت آج پاکستان میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔

معصوموں کا خون رنگ لایا ہے اور آج پاکستانی قوم اقوامِ عالم میں وہ واحد قوم نے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی ہے ۔