وکٹ کیپر بیٹسمین ذوالقرنین حیدر نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا

وکٹ کیپر بیٹسمین ذوالقرنین حیدر نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا


لاہور (24نیوز)  وکٹ کیپر اور بلے باز ذوالقرنین حیدر نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا، ان کا کہنا تھا کہ بکیوں نے پھر ان سے سوشل میڈیا پر رابطہ کرکے انہیں میچ فکسنگ کی آفر کی ہے، پیشکش منظر عام پر لانے کی صورت میں بکیز مار پیٹ کی دھمکیاں بھی دے رہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئنٹی فور نیوز سے گفتگو میں وکٹ کیپر بیٹس مین ذوالقرنین حیدر نے بکیوں سے رابطوں کا اعتراف کیا، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس بار پرانی غلطی نہیں دوہرائی۔ ذوالقرنین حیدر نے بتایا کہ چھ ملکی ٹورنامنٹ کے دوران جب بکیوں نے ان سے رابطہ کیا تھا تومیں نے بات چھپائی نہیں بلکہ سب کو بتا دی تھی، جس کی وجہ سے میری بدنامی ہوئی۔

وکٹ کیپر بیٹس مین ذوالقرنین حیدر کا کہنا تھا کہ اس بار انہوں نے تمام شواہد پی سی بی کرنل اعظم کے سپرد کر دئیے ہیں اور انہیں سارے حقائق سے بھی آگاہ کر دیا ہے۔

بکیز کی طرف سے دھمکیوں کے حوالے سے ذوالقرنین حیدر کاکہنا تھا کہ پہلے سیکورٹی دی گئی تھی جو واپس لے لی گئی، اس بار بھی بکیز نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں، اس لئے حکام سے اپیل ہے انہیں سیکورٹی فراہم کی جائے۔