بے نظیر میری قائد ہیں،انہوں نے صلاحیتوں کا لوہا منوایا:مراد علی شاہ

بے نظیر میری قائد ہیں،انہوں نے صلاحیتوں کا لوہا منوایا:مراد علی شاہ


کراچی (24نیوز) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو میری قائد ہیں، انہیں بھی مشکلات کا سامنا رہا مگر انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ، انہوں نے کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے پی اے ایف میوزیم میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی، اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ طالبات ہی ملک کے لئے اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو بھی مشکلات کا سامنا تھا ، مگر انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ،وزیرِ اعلیٰ سندھ نے پروگرام میں خصوصی بچے سے بھی ملاقات کی اور اس سے مصافحہ کیا،جبکہ تقریب کے انعقاد کو بھی سی ایم سندھ نے بہت سراہا۔