چوہدری نثار نے اپنی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کو اہم مشورہ دے دیا

چوہدری نثار نے اپنی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کو اہم مشورہ دے دیا


اسلام آباد (24نیوز)  چوہدری نثار علی خان نے اپنی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن کوایک مرتبہ پھرمشورہ دیا ہے کہ پارٹی اور ملک کو موجودہ بے یقینی کی کیفیت سے نکالا جائے، گوں مگوں کی پالیسی ن لیگ سمیت کسی کے اختیار میں نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق چکری روڈ کی کشادگی کے منصوبے کے افتتاع کے موقع پر سابق وفاقی وزیرداخلہ نے اپنی جماعت کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ جوش سے زیادہ خوش سے کام لیاجائے، اور تصادم کی پالیسی کی تردید کے باوجود اسی پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک عدالت سے انصاف نہیں ملا تو دوسری سے مل سکتا ہے اور حدیبیہ پیپرز ملز کا فیصلہ اس کی واضع دلیل ہے۔