فیصل آباد کا ٹریول ایجنٹ عمرہ زائرین کے ساتھ فراڈ کر گیا

فیصل آباد کا ٹریول ایجنٹ عمرہ زائرین کے ساتھ فراڈ کر گیا


فیصل آباد (24نیوز)  فیصل آباد کے ٹریول ایجنٹ نے عمرہ زائرین کوسعودیہ میں پھنسادیا، فراڈ کے ذریعے واپسی کے ٹکٹ ریاض سے بنوا دیئے،تیرہ زائرین پانچ روز سے دھکے کھارہے ہیں،کھانے پینے کےلئے پیسے بھی ختم ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دولت ایک ایسی چیز ہے جس کا لالچ انسان کو اندھا کردیتا ہے،اسی لالچ میں فیصل آباد کے ٹریول ایجنٹ رحمن مجید نے تیرہ عمرہ زائرین کو خوار کردیا،بیچاروں نے عمرہ توکرلیا مگر واپسی کے لئے مدینے میں دربدر ہوگئے۔

ٹریول ایجنٹ رحمن مجید نے تیرہ زائرین کو عمرے کے لئے سعودیہ بھیجا لیکن چند ٹکے بچانے کے لئے واپسی کے ٹکٹ ریاض سے بنوادیئے،جس کی وجہ سے زائرین مشکلات کا شکار ہیں،شازیہ بی بی کا کہنا تھا کہ وہ دھکے کھارہے ہیں پیسے بھی ختم ہوگئے۔

عمرہ زائرین کا کہنا تھا کہ ایجنٹ رحمن مجید نے جھوٹ بولا ہےفراڈکرکے ٹکٹ بنائے ایسے ایجنٹوں کےخلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔