شہید بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: آرمی چیف

شہید بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: آرمی چیف


 اسلام آباد (24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور آرمی پبلک سکول کے شہدا کی برسی کے موقع پر ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کو پوری قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، اے پی ایس کے سانحہ سے دہشتگردی کے خلاف عزم کمزور نہیں ہوگا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہی اے پی ایس کے شہدا کے لیے خراج عقیدت ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ سانحہ اے پی ایس ، قوم کے معصوم بچوں اور ان کے خاندانوں کی بہادری کا ناقابل فراموش واقعہ ہے۔