سپریم کورٹ کے بینچ نے عمران خان کی طرف سے میرے خلاف مقدمہ لڑا: نوازشریف

سپریم کورٹ کے بینچ نے عمران خان کی طرف سے میرے خلاف مقدمہ لڑا: نوازشریف


لندن (24 نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لئے کچھ، میرے لئے کچھ، ایسا انصاف اب نہیں چلے گا۔ بینچ نے عمران خان کی طرف سے میرے خلاف مقدمہ لڑا، کل کے فیصلے نے ہماری بات سچ ثابت کر دی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج صاحبان نے میری خیالی تنخواہ کو اثاثہ مان لیا، بینچ نے عمران خان کی طرف سے میرے خلاف مقدمہ لڑا، کل کے فیصلے نے ہماری بات سچ ثابت کر دی۔ انصاف میں تضاد اب نہیں چلے گا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف سیاسی ماحول میں ہلچل پیدا کرنے کے لیے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ وہ اتوار کی صبح 8 بجے پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 پر لندن سے لاہور پہنچیں گے۔ ان کے ہمراہ ان کی صاحبزادی مریم نواز اور نواسی ماہ نور صفدر بھی لاہور پہنچیں گی۔

ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر میاں نواز شریف کو بلٹ پروف گاڑیوں میں سوار کر کے سخت سیکیورٹی میں رائے ونڈ فارم ہاؤس پہنچایا جائے گا۔