ٹوئنٹی فور نیوز کی کاوش، جرمن سفیر کا خیر مقدم

ٹوئنٹی فور نیوز کی کاوش، جرمن سفیر کا خیر مقدم


اسلام آباد(24نیوز) معاشی بحران کے ساتھ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات بھی درپیش ہیں. ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور اس سے آگاہی سے متعلق 24 نیوز کی کاوشوں کو جرمن سفیر نے بھی سراہا.

 اسلام آباد میں جرمن فاونڈیشن کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی پر کام کرنے والے سینیر صحافیوں کے اعزازمیں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جرمنی کے سفیر نے خصوصی شرکت کی۔ مارٹن کوبلر نے پاکستان کے حسین نظاروں اور قدرتی وسائل کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ماحولیاتی آلودگی سے متاثرہونے والے خطرناک ممالک میں شامل ہے. آلودگی کو کم کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے،انہوں نے پاکستان میں پلاسٹک کا استعمال کم کرنے اور خصوصی مہم چلانے کی ضرورت پر بھی زور دیا.

جرمن سفیرنے ماحولیاتی تبدیلی کے موضوع پر 24 نیوز کی کاوشوں کی بھی تعریف کی،تقریب کے آخر میں 24 نیوز کے رپورٹر اویس کیانی کو شیلڈ پیش کی گی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔