مفت وائی فائی کے آخری آیام، شہری پریشان



لاہور ( 24 نیوزپنجاب میں عوامی مقامات پر فری انٹرنیٹ سروس کا منصوبہ ختم ہونے کو ہے،  شہبازشریف حکومت نے صوبے بھر میں مفت وائی فائے سروس فراہم کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں عوامی مقامات پر فری انٹرنیٹ سروس کا منصوبہ ختم ہونےوالا ہے۔ اس منصوبے کے تحت گزشتہ حکومت نے صوبے بھر میں مفت وائی فائی سروس فراہم کی تھی، بس اسٹاپس، میٹرو اسٹیشنز، تعلیمی اداروں، ریلوے اسٹیشنز ، ایئرپورٹس اور ہسپتالوں میں یہ سہولت دی گئی تھی تاہم حکومت نے پی ٹی سی ایل کا 15کروڑ روپے کا بل ادا نہ کیا۔

مفت انٹرنیٹ وائی فائی بند ہونے پرشہریوں نے برہمی کا اظہار کیا ، ان کا کہنا ہے کہ اچھی سہولت ہے بند نہیں ہونی چاہیے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer