15دہشتگردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی

15دہشتگردوں کی سزائےموت کی توثیق کردی


راولپنڈی (24نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی،   آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، سیکورٹی فورسز ،شہریوں اور سرکاری املاک پر حملوں میں ملوث ہیں، حملوں میں 34افراد شہید ہوئے تھے، حمیدالرحمان،سعدعلی،فداحسین،محمدحسین،عمرزادہ، عبدالرحمان شامل ہے۔امجدعلی،غلام رحیم،محمدخان،ابراراوررحیم اللہ کوسزا دی گئی۔ آئی ایس پی آر کےمطابق 20 دہشت گردوں کی مختلف سزاؤں میں بھی توثیق کی گئی۔

دہشت گردوں کے قبضے سے دھمکا خیز مواد، اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد ہوا، جب کہ انہیں خصوصی فوجی عدالتوں سے سزائیں دی گئی تھیں۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER