جعلی اکاؤنٹس کے بعد جعلی کاروبار کا معاملہ

جعلی اکاؤنٹس کے بعد جعلی کاروبار کا معاملہ


ملتان(24نیوز) ملتان میں جعلی اکاؤنٹس کے بعد جعلی کاروبار کا معاملہ بھی سامنے آ گیا،  غریب شہری کے نام پر جعلی کمپنی رجسٹرڈ کروا لی گئی، ایف بی آر نے شہری نعمان سلیم کو ٹیکس نوٹس بھجوا دیا. 

تفصیلات کے مطابق ملتان جعلی اکاؤنٹس کے بعد جعلی کاروبار کا معاملہ سامنے آیا، غریب شہری کے نام پر جعلی کمپنی رجسٹرڈ کروا لی گئی، ایف بی آر نے شہری نعمان سلیم کو ٹیکس نوٹس بھجوا دیا،ذرائع کا کہنا تھا کہ شہری نے جعلی کمپنی سے اظہار لا تعلقی کیا، متعلقہ اداروں سے جعلسازوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے،متاثرہ شہری نعمان سلیم روش کمپنی میں ملازمت کرتا ہے ۔ 

شہری کا کہنا تھا کہ میرے شناختی کارڈ کو مبینہ طور پر جعلسازی کے لئے استعمال کیا گیا ہے، جبکہ ٹیکس نوٹس کے مطابق جعلی کمپنی کے ذریعے کروڑوں روپے کا بزنس کیا گیا، جعلی کمپنی کے ذریعے کراچی کی نجی کمپنی کو سٹیشنری سمیت دیگر سامان فراہم کیا گیا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER