اب تک کتنے دہشتگردوں کو سزائے موت دی گئی؟رپورٹ جاری



راولپنڈی (24نیوز) آئی ایس پی آر کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فوجی عدالتوں میں 717 دہشت گردوں کے ٹرائل بھیجے گئے،جن میں سے 546 کیسز کے فیصلے ہوئے اور 310 دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق سانحہ اے پی ایس کے معصوم پھول ، ملک کے معروف قوال امجد صابری ہوں ، سبین محمود یا ایس ایس پی چودھری اسلم کا قتل ہو پاک فوج نے سب امن دشمنوں کو ان کے کیے کے فیصلے سنا دئیے ،  باچا خان یونیورسٹی ، صفورا گوٹھ اور کراچی ائیر پورٹ پر حملے کرنے والے بھی کچھ انجام کو پہنچ چکے اور کچھ پہنچنے والے ہیں ۔

فوجی عدالتوں کے قیام اور ان میں ہونے والوں فیصلوں کے نتیجے میں حکومت نے جو 717 کیسز ان عدالتوں کو بھیجے ان میں سے 546 کے فیصلے سنائے بھی جا چکے ہیں، 310دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی گئی، جن میں سے 56 اپنے انجام کو پہنچ چکے ہیں ، جن میں بنوں جیل حملے کا ایک دہشت گرد اور اے پی ایس پر حملہ کرنے والے پانچ درندے بھی شامل ہیں۔

ضرور پڑھیں:انکشاف15 جون 2016

آئی ایس پی آر کے مطابق میریٹ ہوٹل، پریڈ لائن اور آئی ایس آئی ملتان آفس ، اٹک اور سکھر آئی ایس آئی دفاتر پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی گئی ہے ، مستونگ، ننگا پربت میں غیر ملکیوں پر حملے اور چلاس میں عام شہریوں اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی گئی۔

 دہشت گردی کے خاتمے کے اس سفر میں 234 دہشت گردوں کو پانچ سال سے عمر قید کی سزا سنائی گئی ۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER