پاکستان کے 2 ٹکڑے ہوئے 47 برس بیت گئے

 پاکستان کے 2 ٹکڑے ہوئے 47 برس بیت گئے


لاہور ( 24 نیوز ) سقوط ڈھاکا پاکستان کی تاریخ میں رستا ہوا زخم ہے۔ پاکستان کو 2ٹکڑے ہوئے 47 برس بیت گئے، بنگلہ دیش میں رہ جانے والے پاکستانی آج بھی شناخت کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔

سقوط ڈھاکا پاکستان کی تاریخ کا رستا زخم ہے جو شاید کبھی نہ بھر پائے۔ بھارت نے پاکستان کا وجود دل سے کبھی تسلیم ہی نہیں کیا۔ 1947 سے ہی سازشوں کاجال بنتا چلا آ رہا ہے۔ 47 سال پہلے آج کے دن اس کا کاری وار چل بھی گیا۔ سانحہ میں جہاں دشمنوں کی سازش تھی وہاں کچھ غلطیاں اپنی بھی تھیں۔  1970 کےعام انتخابات کےبعدڈیڈلاک ملک کو دو لخت کرگیا۔ بھارت کو ہمارے رستے زخم میں پروپیگنڈے کازہرگھولنے کاموقع ہاتھ آگیا اور پھر 16 دسمبر 1971 کو مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا ۔

دوسری جانب بنگلہ دیش میں واقع کیمپوں میں آج بھی لاکھوں پاکستانی محصور ہیں جو گزشتہ 47 سال سےشناخت کی جنگ لڑرہے ہیں۔  سقوط ڈھاکا کا سبق یہ ہےکہ جوغلطیاں 1971 میں ہوئی تھیں انہیں دہرایا نہ جائےاورازلی دشمن بھارت پر کڑی نظر رکھی جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer