چھانگا مانگا جنگل کی تاریخی اہمیت

چھانگا مانگا جنگل کی تاریخی اہمیت


24نیوز: چھانگامانگا کا تاریخی جنگل ہمیشہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے سیاحوں کیلئے خصوصی توجہ کامرکز رہا ہے.

چھانگا مانگا کا جنگل تاریخی اہمیت کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحتی حوالے سے بھی دنیا میں جانا جاتا ہے یہاں ہر سال دس لاکھ کے قریب افراد سیر و تفریح کی غرض سے آتے ہیں ۔

انسانی ہاتھوں سے بنایا یہ مصنوعی جنگل لاہور سے 75 کلو میٹر کے فاصلہ پر ہے یہاں شجرکاری کا آغاز 1866 میں ہوا ۔ اس جنگل کا کل رقبہ 12510 ایکڑ ہے ، انیس سو چھیاسٹھ میں اسے قومی پارک کا درجہ دیا گیا ۔

چھانگا مانگا کے جنگل میں بھاپ سے چلنے والا ریلوے انجن بھی موجود ہےجو سیاحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز ہے۔ یہاں کی مہتابی جھیل دیکھنے کے لائق ہے، جس کے مرکز میں قدیم مہتاب محل ہے جہاں سابق گورنر نواب امیر محمد آف کالاباغ آ کر قیام کرتے تھے۔ 2016 میں اس محل کی تعمیر و مرمت کی گئی جس کے بعد اسے پاکستان اور چین کی دوستی سے منسوب کردیاگیا۔

مزید اہم خبریں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔