بیلجیئم پہلی بار ہاکی کا عالمی چیمپئن بن گیا

بیلجیئم پہلی بار ہاکی کا عالمی چیمپئن بن گیا


(24نیوز) بیلجیئم پہلی مرتبہ ہاکی کا عالمی چیمپئن بن گیا، بیلجیئم نے فائنل میں نیدرلینڈز کی ٹیم کو شکست دے دی۔آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

ہاکی ورلڈکپ کا فائنل بھی سنسنی خیز رہا۔ بیلجیئم اور نیدرلینڈز کے ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑتوڑ حملے کئے تاہم مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔پنلٹی شوٹس آؤٹ پر بھی مقابلہ برابر رہا تو بیلجیئم نے سڈن ڈیتھ سیشن میں نیدرلینڈز کو تین دوسے ہرا کر ہاکی کا تاج اپنے سرپرسجالیا۔

دوسری جانب تیسری پوزیشن کیلئے آسٹریلیا نے یک طرفہ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو آٹھ  ایک سے شکست دے دی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔