امریکی صدر کے حوالے سے مشل اوباما کے دلچسپ انکشافات

امریکی صدر کے حوالے سے مشل اوباما کے دلچسپ انکشافات


واشنگٹن(24نیوز) دنیا کے طاقتورترین شخص یعنی امریکی صدر کے اخراجات کے حوالے سے مشل اوباما نے دلچسپ انکشافات کئے ہیں۔

 سابق امریکی خاتون اول مشل اوباما نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر، جسے دنیا کا طاقتور ترین شخص سمجھا جاتا ہے، اپنے ذاتی اخراجات کی ایک ایک پائی اپنی جیب سے ادا کرتا ہے۔ اپنی کتاب کی رونمائی کی تقریب میں ٹی وی میزبان اوپرا ونفری سے گفتگو میں سابق خاتون اول مشیل اوباما نے بڑے بڑے انکشاف کیے ہیں جس نے سب کو چونکا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ وائٹ ہاوس کے تمام اخراجات عوام کے ٹیکس کے پیسے سے اداکئے جاتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے کیوں کہ امریکی صدر اپنے ذاتی اخراجات کی ایک ایک پائی اپنی جیب سے ادا کرتا ہے۔

سابق خاتون اول کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کا کرایہ اور عملے کی تنخواہ کے علاوہ ایک پائی بھی عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ادا نہیں کی جاتی اور ذاتی استعمال کیلئے اگر مونگ پھلی بھی منگوائی جائے تو ایک ایک دانہ گن کر بل بھیج دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر اپنے کچن، گارڈن اور ذاتی مہمانوں کے کھانے پینے کا خرچہ خود اٹھاتے ہیں۔

دنیا کے سپر پاور اور طاقت ور ترین معیشت کے حامل ملک کے عوامی نمائندوں کا یہ طرز زندگی معاشی بحران کا شکار غریب ممالک کے عوامی نمائندوں کو شرمندہ کرنے کیلئے کافی ہے جہاں پرآسائش طرز زندگی اور وی آئی پی کلچر عام ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔