ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا عمران خان کو پروٹون گاڑی کا تحفہ

ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا عمران خان کو پروٹون گاڑی کا تحفہ


اسلام آباد(ذیشان بھٹی) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو تحفے میں دی گئی پروٹون گاڑی حکومت پاکستان کے حوالے کر دی گئی،پاکستان میں ملائشین ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم کہتے ہیں وزیر اعظم عمران خان کوالالمپور کے دورے کے دوران وزیراعظم مہاتیر سے ملاقات کریں گے.

وزیراعظم عمران خان کے گزشتہ دورہ ملائشیاء پر ہم منصب ڈاکٹر مہاتر محمد نے ایکس 70 پروٹون گاڑی کا تحفہ دیا، پاکستان میں ملائشین ہائی کمیشن کے زیر اہتمام وزیراعظم عمران خان کو تحفہ میں دی گئی گاڑی کو حکومت پاکستان کے حوالے کرنے سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ملائیشین ہائی کمشنر اکرام بن محمد ابراہیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملائشیاء اور پاکستان کے 1947 سے قریبی بھائی چارے والے تعلقات ہیں وزیر عظم 19 دسمبر سے 21 دسمبر تک ملائشیاء کا دورہ کریں گے،جلد پاک ملائشیا مشترکہ ٹریڈ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدلرزاق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کی خدمت میں دلی تشکر پیش کرتا ہوں،پراعتماد ہوں کہ دونوں ممالک کے باہمی تجارت کےحجم میں اضافہ ہو گا۔

ملائشیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشنز ڈی ڈی فیصل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحاج گروپ کے ساتھ مل کر ہم پروٹون گاڑیوں کی پاکستان میں پروڈکشن شروع کریں گے،ملائشیا واحد مسلم ملک ہے جس میں گاڑیوں کا اپنا پلانٹ ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔