پشاور میں پھر دہشتگردی، ہائیکورٹ کے سامنے دھماکہ

پشاور میں پھر دہشتگردی، ہائیکورٹ کے سامنے دھماکہ


پشاور (عظمت علی شاہ)  ہائیکورٹ کے سامنے دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔  ہائیکورٹ کے اطراف میں کھڑی متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ ایک پرانے رکشے میں کیا گیا۔

پشاور میں دہشت گردی کا ایک اور واقعہ ہواہے۔  ہائیکورٹ کے سامنے رکشے میں دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے سے قریب کھڑی متعدد گاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے ایک پرانے رکشے میں کیا گیا۔

دھماکے کے بعد پولیس نے ہائیکورٹ کے دونوں اطراف کی سڑکوں کو بند کر دیا۔ بی ڈی ایس اسکواڈ نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے علاقے کو کلیر کر دیا۔  پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے دھماکا میں بارودی مواد استعمال ہوا۔

زخمیوں کا لیڈی ریڈنگ اسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے  جن میں راہگیر سمیت ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔