سپریم کورٹ میں نقیب اللہ محسود قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی

سپریم کورٹ میں نقیب اللہ محسود قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی


اسلام آباد (24نیوز) سپریم کورٹ میں نقیب اللہ محسود قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی۔ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی طلبی کے باعث سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نقیب اللہ محسود قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے انکاؤنٹر سپیشلسٹ راؤ انوار کو عدالت میں طلب کر رکھا ہے جبکہ عدالت کی جانب سے انہیں حفاظتی ضمانت بھی دی گئی ہے۔ را? انوار کی پیشی کے پیش نظر سپریم کورٹ کی سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی ہے اور پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ آئی جی خود بھی عدالت میں موجود ہیں۔ دوسری جانب نقیب اللہ محسود کے والد اور دیگر رشتہ دار بھی سپریم کورٹ پہنچ چکے ہیں۔ نقیب اللہ کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا بے گناہ تھا راؤ انوار نے ظلم کیا اس کے خلاف سپریم کورٹ آیا ہوں، امید ہے کہ انصاف ملے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے چیف جسٹس کے نام خط لکھا تھا جس میں انہوں نے نقیب اللہ محسود قتل کیس کی تحقیقات کیلئے آزاد جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔ چیف جسٹس نے راؤانوار کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر خط کی تصدیق کا حکم دیا تھا۔