سرگودھا: کوٹ عمران میں ڈھائی سوسے زائد ایڈزکے مریضوں کا انکشاف

سرگودھا: کوٹ عمران میں ڈھائی سوسے زائد ایڈزکے مریضوں کا انکشاف


سرگودھا (24نیوز)سرگودھاکے گاؤں کوٹ عمران میں ڈھائی سوسے زائد ایڈزکیمریضوں کے انکشاف سے بھونچال آگیا۔علاقے میں خوف و ہراس کی فضا ہے، وزیراعلیٰ نے نوٹس لیا تومحکمہ صحت کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں، گاؤں کے نمبردارنے وزیراعلیٰ پنجاب کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق خط میں انکشاف کیا گیا کہ گاؤں میں اڑھائی سو کے قریب ایڈز کے مریض ہیں اور یہ مرض پھیلتا ہی جا رہاہے،،جو آہستہ آہستہ پورے علاقے کو نگل لے گا،جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ ہیلتھ پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر، ادویات کی فراہمی کی ہدایات بھی دے ڈالیں،پنجاب حکومت کی خصوصی ٹیم نے گاؤں کا دورہ کیا اورمیڈیکل کیمپ میں سکریننگ کے عمل کا جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق گاؤں کے 80افراد کے ٹیسٹ میں 22سے زائد کے ایچ آئی وی ایڈز پازیٹو پائے گئے ہیں،چیف ایگزیکٹو محکمہ صحت ڈاکٹر نصرت نے ایڈز کے 16مریضوں کی تصدیق کی ہے،ان کے مطابق اللہ دتہ نامی عطائی ڈاکٹر کے مہلک علاج سے گاؤں میں مرض پھیلا۔
تاہم ایڈز کے پھیلنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں،ادھر گاؤں میں خوف و ہراس کی فضا ہے،، اور لوگ اس حوالے سے بتانے سے گریز کر ررہے ہیں۔