پی ایس ایل ہیرو،ملتان سلطان کا قائد شعیب ملک

پی ایس ایل ہیرو،ملتان سلطان کا قائد شعیب ملک


ملتان(24نیوز) پی ایس ایل تھری کے آغاز میں پانچ روز رہ گئے،ٹیمیں دبئی پہنچنا شروع ہو گئیں،پہلی انٹری کی منتظر ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک کو لیگ میں شامل باقی کپتانوں پر ہر لحاظ سے واضح برتری حاصل ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کا میلہ سجنے میں پانچ روز باقی گئے،لیگ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹیموں کے کپتانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کا بھی امتحان ہوگی،لیگ میں پہلی انٹری کے لئے بے تاب ملتان سلطان کی قیادت سابق پاکستانی کپتان شعیب ملک کریں گے۔
شعیب ملک کو لیگ میں شامل دیگرٹیموں لاہور قلندرز کے برینڈن میکولم،کراچی کنگزکے عماد وسیم،پشاور زلمی کے ڈیرن سمی،اسلام آباد یونائیٹڈ کے مصباح الحق اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرفراز احمد پر کئی اعتبار سے برتری حاصل ہے، شعیب ملک ایک باصلاحیت کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ ذہین کپتان ہیں،،، شعیب ملک کو بطور کپتان پاکستان مں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی ایونٹس جیتنے کا اعزا زحاصل ہے۔
شعیب ملک انٹر نیشنل کرکٹ کے ساتھ ساتھ دنیا کی مختلف لیگز میں ٹیموں کی قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں،لیگ میں شعیب ملک کا اصل مقابلہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی سے ہو گا، شعیب ملک اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے بل بوتے پر ملتان سلطانز کو پی ایس ایل تھری میں کامیابی دلانے کے لئے پرعزم ہیں۔