سوئس سٹار راجر فیڈرر نے روٹر ڈیم اوپن میں پہلی فتح سمیٹ لی

سوئس سٹار راجر فیڈرر نے روٹر ڈیم اوپن میں پہلی فتح سمیٹ لی


برسلز(24نیوز) سوئس ٹینس سٹارراجر فیڈررایک بارپھرعالمی نمبرون بننے سے صرف دو قدم کی دوری پرہیں، انہوں نے ہالینڈ میں جاری روٹرڈیم اوپن کے پہلے راؤنڈمیں فتح سمیٹ لی ۔
وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر کا روٹر ڈیم اوپن میں شاندار آغاز کیا، پہلے راؤنڈ میں زبردست کھیل پیش کر کے بیلجیئم کیروبل بمل کو شکست دے دی،بیس گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے راجرفیڈر نے میچ کے دوران اپنے حریف کو آؤٹ کلاس کردیا۔
راجرفیڈرر نے اسٹریٹ اسٹیس میں روبل بمل کے خلاف چھ ایک اورچھ دو سے کامیابی حاصل کی، راجر فیڈرر کو عالمی نمبر ون کی پوزیشن دوبارہ حاصل کرنے کیلیے روٹرڈیم اوپن کے سیمی فائنل تک رسائی چاہیے جس سے وہ محض دوقدم دورہیں۔