گوجرانوالہ: سوئی گیس کی بندش کے خلاف خواتین سراپا احتجاج

گوجرانوالہ: سوئی گیس کی بندش کے خلاف خواتین سراپا احتجاج


گوجرانوالہ (24نیوز) سوئی گیس کی بندش کے خلاف خواتین سراپا احتجاج بن گئیں، بل نذر آتش کرتے ہوئے حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں گیس بندش کے خلاف جی ٹی روڑ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ خواتین اور مرد حضرات کا کہنا تھا کہ محلہ عرفات کالونی حیدر روڑ شہزاد شہید کالونی کے ساتھ ملحقہ فرنس فیکڑی مالکان بڑے کمپریسر لگا کر گیس استعمال کر رہے ہیں، جنہیں کوئی پوچھنے والا ہی نہیں ۔

خواتین نے کہا کہ دو ماہ سے گیس نہ آنے کی وجہ سے بچے ناشتے کے بغیر اسکول جانے پر مجبور ہیں۔