وزیرآباد : کسان کاشتکاری چھوڑ کر فش فارمنگ کرنے لگے

وزیرآباد : کسان کاشتکاری چھوڑ کر فش فارمنگ کرنے لگے


وزیرآباد (24نیوز) کسان کاشتکاری چھوڑ کر فش فارمنگ کی طرف راغب ہونے لگے،کسانوں نے کاشتکاری چھوڑکر ہزاروں ایکڑ اراضی پر فش فارم بنالئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے قریب دریائے چناب کے کنارے رسول نگر ،علی پور چٹھہ اور دیگر مضافاتی علاقوں میں کسان کاشتکاری چھوڑ کر فش فارمنگ کی طرف راغب ہونے لگے ہیں۔کسانوں نے ہزاروں ایکڑ اراضی پر فش فارمنگ شروع کر دی ہے۔ جن زمینوں پر فصل کی کاشت اچھی نہیں ہوتی وہاں پر کسان فش فارمنگ کو ترجیح دے رہے ہیں۔ وزیرآباد کے علاقوں سے 25 سے 30 ٹن مچھلی روزانہ کئی شہروں میں سپلائی کی جاتی ہے لیکن حکومتی اداروں کی عدم توجہ کے باعث فش فارمرز یہاں بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

فش فارمنگ کرنے والے کسانوں کے مطابق ہیچری ڈیپارٹمنٹ غیر فعال ہونے کی وجہ سے فش فارمنگ میں بیماریوں پر قابو پانا مشکل ہے۔فش فارمنگ کو جدید تکنیک کے مطابق ڈھال کر مچھلی کی ایکسپورٹ کر کے زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔