وزیرِ اعلیٰ سندھ نے شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا


کراچی(24نیوز) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا،کہتے ہیں شجرکاری مہم 4 ماہ جاری رہے گی، 2 کروڑ پودے لگائے جائیں گے،عوام سے پودے لگانے اور انکی حفاظت کرنے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں بوٹل پالم لگاکر مہم کا آغاز کیا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ شجرکاری مہم 4 ماہ جاری رہے گی۔ جس کے تحت 2 کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے صوبے بھر کے عوام سے پودے لگانے اور انکی حفاظت کرنے کی اپیل کی  اور کہا کہ صوبے میں جس کو بھی پودے چاہیئے وہ محکمہ جنگلات سے مفت لے سکتا ہے۔