سرکاری اداروں کی بحالی کے دعوے ناکام،خسارے میں مسلسل اضافہ ہونے لگا

سرکاری اداروں کی بحالی کے دعوے ناکام،خسارے میں مسلسل اضافہ ہونے لگا


اسلام آباد(24نیوز) سرکاری اداروں کی بحالی کے دعوے ناکام ہوگئے، سرکاری اداروں کے خسارے میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، وزارت خزانے کےسرکاری اداروں کی گارنٹیز 1 ہزار ارب روپے سے بڑھ گئیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سرکاری اداروں کو 60 ارب روپے کی نئی گارنٹیز جاری کی گئیں۔ 2017 میں واپڈا کو 203 ارب روپے کی گارنٹیز جاری کی گئیں۔پاور ہولڈنگ کمپنی کو 166 ارب اور سوئی نادرن کی گارنٹیز 55 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔

واضح رہے کہ زرعی ترقیاتی بینک کو 54 ارب اور پی آئی اے کو 44 ارب روپے کی گارنٹیز جاری کی گئیں۔سوئی سادرن کو 40 اور این ٹی ڈی سی کو 28 ارب روپے کی گارنٹیز جاری کی گئیں۔