کراچی میں دودھ کی قیمتوں کا مسئلہ طول پکڑ گیا

کراچی میں دودھ کی قیمتوں کا مسئلہ طول پکڑ گیا


کراچی (24نیوز) دودھ کی قیمتوں کا مسئلہ طول پکڑ گیا، ڈیری فارمز کے تاحال دودھڑے قیمتوں کے معاملے پر ڈٹ گئے۔ 20 فروری کو کمشنر ایک بار پھر ڈیری فارمرز سے مذاکرات کریں گے۔

 عدالتی حکم کے بعد دودھ کی پیداوار بڑھانے والے ٹیکوں پر پابندی اور پھر دودھ کی پیداوار میں کمی، ڈیری فارمرز بھی دودھ کی قیمتیں بڑھانے پر بضد ہوگئے۔ کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی فی لیٹر کی قیمت 85 روپے مقرر کی گئی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ خیال رہے کہ ڈیری فارمرز اور انتظامیہ کے تنازعے میں صارفین نہ پس جائیں۔

گزشتہ روز ڈیری فارمرز کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کے لئے احتجاج کیا گیا تاہم احتجاجی مارچ اشتعال انگیزی میں بدل گیا، جس کے بعد 14 گوالوں کو گرفتار کیا گیا۔ اب 20 فروری کو کمشنر کراچی کی جانب سے ایک بار پھر ڈیری فارمرز سے مذاکرات کیئے جائیں گے، تاہم دودھ فروشوں کے دونوں دھڑے، قیمتوں میں اضافہ پر ڈٹے ہوئے ہیں۔