آشیانہ ہاوسنگ اسکیم ،احدچیمہ،فواد حسن فواد پر ٹھیکے من پسند کمپنیوں کو دینے کا الزام


اسلام آباد(24نیوز) آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کے ٹھیکوں میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات، سابق ڈی جی ایل احد چیمہ نے نیب کی تفتیشی ٹیم سے پیشی کیلئے مہلت مانگ لی، نیب کی تفتیشی ٹیم نے احد چیمہ کو آج 10 بجے طلب کر رکھا تھا، ریفرنس میں احدچیمہ اور فواد حسن فواد پر ٹھیکے من پسند کمپنیوں کو دینے کا الزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی نے درخواست کی کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوسکتا کچھ وقت دیا جائے۔احد چیمہ نے پہلے بھی نیب ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے ٹال مٹول کی تھی۔ نیب کے سامنے پیش نا ہونے کی صورت میں احد چیمہ کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔جبکہ حسن فواد 10 بجے نیب کی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔