چیئرمین پی ٹی آئی نے مفاد عامہ کمیٹی کے قیام کی منظوری دیدی

چیئرمین پی ٹی آئی نے مفاد عامہ کمیٹی کے قیام کی منظوری دیدی


اسلام آباد(24نیوز) چیئرمین تحریک انصاف نے مفاد عامہ سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی، 20 رکنی کمیٹی میں وکلا، سماجی کارکنوں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہوں گے، کمیٹی حکومت کی جانب سے مفاد عامہ کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی بھی کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق 20 رکنی کمیٹی میں وکلاء، سماجی کارکنان اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ مفادعامہ کمیٹی عوامی مفاد سے متعلق معاملات پر نگاہ رکھے گی اور حکومت کی جانب سے عوامی مفاد کیخلاف اقدامات پر شدید ردعمل کا اظہار کرے گی۔

واضح رہے کہ   کمیٹی مفاد عامہ کی نگہبانی میں چیئرمین تحریک انصاف کی معاونت کرے گی اور مشورہ دے گی۔