مانچسٹر:پریمئیر فٹ بال لیگ میں برتری کی جنگ جاری

مانچسٹر:پریمئیر فٹ بال لیگ میں برتری کی جنگ جاری


مانچسٹر (24 نیوز) پریمئر لیگ کے 27 میچز مکمل ہونے کے بعد مانچسٹر سٹی پہلی پوزیشن پر قابض ہو گئی،ٹاپ 4 میں مانچسٹر یونائیٹڈ ،لیور پول اور چیلسی بھی شامل ،ٹوٹینہم 1 پوائںٹ کے فرق سے 5ویں پوزیشن پر براجمان۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی 27 میچوں میں23 فتو حات حاصل کرنے کے بعد مجموعی طور پر 72 پوائںٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ مانچسٹر سٹی کو لیگ میں اب تک صرف ایک شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ان کے میچز برابری پر ختم ہوئے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی اب تک لیگ میں17 میچوں میں کامیابی حاصل کرسکی ہے جبکہ ان کو 5 میچوں میں شکست اور 5 میچ برابری پر ختم ہو ئے۔یونائیٹڈ 56پوائںٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب لیور پول 15 کامیابیوں کے ساتھ 54 پوائنٹس حاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہے۔ لیور پول کے 9 میچز ڈرا ہو ئے جبکہ 3 مرتبہ ان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔    لیگ میں 16 فتوحا ت اور 6میچوں میں شکست کے ساتھ چیلسی کی ٹیم 1 پوائنٹ کے فرق سے 53 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر برا جمان ہے۔