مودی سرکار اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوگی: پاکستان

مودی سرکار اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوگی: پاکستان


 اسلام آباد(24نیوز) کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات پر اراکین پارلیمان نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوگی۔

بھارت کی کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کرنے پرارکان اسمبلی کا کہنا تھا  کہ بلا اشتعال فائرنگ سے کئی پاکستانی شہری اور فوجی شہید ہوئے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھی معصوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے۔

ارکان پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ ایسی کارروائیاں بھارت کی ناکامی کا ثبوت ہیں، مودی سرکار اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوگی۔ سراج الحق نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کا خون بہایا جارہا ہے۔