پاکستان میں ترک سفیر کی نیول چیف ظفر محمود عباسی سے ملاقات

پاکستان میں ترک سفیر کی نیول چیف ظفر محمود عباسی سے ملاقات


اسلام آباد(24نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی سے پاکستان میں ترکی کے سفیر مصطفی یرداقل کی ملاقات ہوئی، علاقائی سیکورٹی اور باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں بحری فوج کی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔ میری ٹائم ، بحری قزاقی اور دہشت گردی کیخلاف پاک بحریہ کے کردارپر بھی بات چیت کی گئ۔ ترک سفیر نے علاقائی سلامتی و استحکام کیلئے پاک بحریہ کے کردار کی تعریف بھی کی ہے۔