کراچی:اسلامیہ کالج خالی کرانے کا معاملہ ،طلبہ سراپا احتجاج

کراچی:اسلامیہ کالج خالی کرانے کا معاملہ ،طلبہ سراپا احتجاج


کراچی (24نیوز) اسلامیہ کالج خالی کرانے کے معاملہ پرطلبہ سراپا احتجاج بن گئے، مشتعل طلبہ نے پتھراؤ اورجلاؤگھیراؤ کیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسلامیہ کالج کے طلبہ ہوئے سراپا احتجاج ۔ وجہ بنی کراچی سٹی کورٹ سے بیلف کا آنا،کالج کو فوری طور پر خالی کروانا، طلبہ سڑکوں پر آگئے۔ٹائرز نذرِ آتش کرکے سڑک بند کردی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کی نفری اور واٹر کینن طلب کی گئی جس پر بھی طلبہ نے پتھراؤ کیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کے ساتھ زیادتی ہے۔ امتحان قریب ہیں۔ کالج سیل ہوتا ہے تو ہزاروں طلبہ کہاں جائیں گے۔

واضح رہے کہ اسلامیہ کالج انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آٰیااور کالج کے طلبہ کے لئے کوئی دوسرا انتظام بھی نہیں کیا گیا۔